عمران خان کا خوف ن لیگ پرطاری ہوچکا ،حلیم عادل شیخ

عمران خان کا خوف ن لیگ پرطاری ہوچکا ،حلیم عادل شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان کے خوف سے ن لیگ والے اب پریشان حال ہیں وہ کہنا کچھ چاہتے ہیں اور ان کے منہ سے نکل کچھ جاتا ہے نواز خاندان جھوٹ بولنے میں ڈگری ہولڈر ہے مریم نے پہلے کہا تھا کہ میری کوئی بھی پراپرٹی باہر تو کیا اس ملک میں بھی نہیں ہے اور آگے چل کراعتراف کررہی ہیں کہ رائیونڈ میں میرا گھر ہے وزیراعظم کے بیٹوں کے بھی روز جھوٹ عوام کے سامنے آرہے ہیں ، ن لیگ کے درباری عدالت کے باہر جس طرح کی گفتگو کرتے ہیں وہ توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے جس پر جج صاحبان کو نوٹس لینا چاہئے ن لیگ نے اس طرح کی زبان استعمال کرنے والوں کا ایک ٹولا تشکیل دے دیا ہے جو روز سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی اور چیئرمین عمران خان پر تنقید کرنے کے لیے آجاتا ہے ساری قوم جانتی ہے کہ نواز شریف کے وکیل عدالت میں اب نواز شریف کی راہ فرار کی کوششوں میں مصروف ہیں عادل ہاؤس کراچی سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا خوف ن لیگ پر اب طاری ہوچکا ہے آج یہ کیفیت ہے کہ باپ اولاد کو اور اولاد باپ کو پہچاننے سے انکارکررہی ہے عدالت میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاری ہے کہ ہاں نواز شریف چور ہے مگر وہ وزیراعظم ہیں اس لیے ان سے کوئی نہیں پوچھ سکتا ، نوازشریف کو چاہیے کہ اب وکلا کے ساتھ ساتھ وزراء بھی بدل لیں کیوں کہ یہ لوگ کل کسی اور پارٹی میں چھلانگ لگالیں گے اور آپ کو ان کی وجہ سے جیل میں جانا پڑے گا ، نواز حکومت کو سڑکیں اور برج بنانے کا زیادہ شوق اس لیے ہے کہ ان میں اتفاق فاؤنڈری کا سریہ استعمال کیا جاتا ہے مطلب کہ کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں سے شریف خاندان اس ملک کو لوٹ رہا ہو اب ان کا وقت اختتام کے قریب نام کے شریف جیلوں میں جائیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر