21جنوری کو نکالے جانے والی ریلی موخر کردی ہے ،زاہد مقصود

21جنوری کو نکالے جانے والی ریلی موخر کردی ہے ،زاہد مقصود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان قومی موومنٹ کے جنرل سیکریٹری زاہد مقصود نے کہا ہے کہ ہم نے 21جنوری کو آئشہ منزل سے مزار قائد تک ریلی نکالنے کا پرگرام کچھ وقفے کے لئے موخر کیا ہے ملتوی نہیں کیا اس حوالے سے خبریں آئی ہیں غلط ہیں،اپنے چیئرمین اقبال کاظمی کی رہائی کے بعد ہم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریلی نکال کر اور جلسہ عام کرکے کوئی غلط کام نہیں کرنے جارہے ہیں جو ہمیں روکا جارہا ہے اور گرفتاریاں کی جارہی ہیں ہم قومی اتحاد اور یکجہتی کی بات کر رہے ہیں ہم نے صرف ایم کیو ایم لندن کو ہی تمام سیاسی جماعتوں کو اس ریلی میں شرکت کی دعوت دی تھی، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ڈٹے رہیں گے ان گرفتاریوں اور جیلوں سے ڈرنے والے نہیں، ایک سوال کے جواب میں زاہد مقصود نے کہا کہ ہم قومی یکجہتی اور اتحاد کے لئے پنجاب ، خیبرپختونخواء، اور دیگر صوبوں او ر شہروں سے بھی ریلیاں نکالیں گے،گذشتہ روز ہمارے چیئرمین اقبال کاظمی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم نے ریلی اور جلسے کا پرگرام کچھ وقفے کے لئے موخر کیا ہے، ان کی رہائی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔اس کے علاوہ جب ہم نے دیکھا کہ ہمیں ریلی اور جلسے کی اجازت دینے کا امکان نظر نہیں آرہا ہے تو ہم نے سندھ ہائیکورٹ میں ریلی کی اجازت کے حصول کے لئے پٹیشن بھی داخل کر رکھی جس کی ہمیں تاریخ 7فروری کی دی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر