پولیس کا شادی کی تقریب میں رقص و سرور کی محفل پر چھاپہ

پولیس کا شادی کی تقریب میں رقص و سرور کی محفل پر چھاپہ

وہاڑی(بیورو رپورٹ)پولیس کا شادی کی تقریب میں رقص و سرور کی محفل پر چھاپہ، سٹیج ڈانسر انمول سیال کو گرفتار کرنے کی کوشش پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے سٹیج ڈانسر کو پولیس کے قبضہ سے چھڑا لیا فائرنگ سے پولیس گاڑی شدید متاثر ، ونڈ اسکرین بھی ٹوٹ گئی پولیس ملازمین نے لیٹ کر جانیں بچائیں ،سٹیج ڈانسر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ، پولیس نے سٹیج ڈانسرسمیت 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاؤں157 ڈبلیو بی میں عرفان گجر کی شادی کی تقریب میں معروف انمول سٹیج ڈانسر انمول سیال رقص و سرور کی محفل میں مبینہ طور پر عریاں لباس پہن کر فحش ڈانس میں مصروف تھی پولیس تھانہ ٹھینگی نے اطلاع پر چھاپہ مارکر سٹیج ڈانسر اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے پولیس پارٹی پراینٹوں اور پتھروں کی بارش اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس ملازمین نے لیٹ کر جانیں بچائیں جبکہ پتھراؤ اورفائرنگ سے پولیس گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا مسلح افراد ڈانسر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانیہ ٹھینگی نے سٹیج ڈانسر انمول سیال اور اس کے ساتھیوں عرفان گجر،محمد ارشاد گجر، پیا صاحب، اچھاولد صاحب، ارشاد، لطیف،شبیر گجر، شمشاد، عرفان ولد صبحان، سجاول ولد غلام نبی، اکمل، شہزاد،طالب حسین ،محمد صدیق اللہ بخش گجر، عمران ولد ارشاد گجر، فخر حسین ، عاشق، لیاقت علی، سردار ولد محمد انور، حاجی ولد غلام نبی، منیر ولد غلام محی الدین ،صادق ولد بشیر اور طالب کے خلاف زیر دفعہ324,427,186,353,294,337h2,148,149, ااور6/7 پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے دریں اثنا ء سٹیج ڈانسر انمول سیال نے ایڈیشنل سیشن جج سرفراز احمد کی عدالت سے عبوری ضمانت کروالی ہے جس کی آئندہ پیشی 23 جنوری ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر