عمران خان کا وژن ہی ملک کو ترقی دلا سکتا ہے‘ شاہ محمود

عمران خان کا وژن ہی ملک کو ترقی دلا سکتا ہے‘ شاہ محمود

ہیڈراجکاں(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہے ، حکمرانوں کو آمرانہ طرز عمل ترک کرنا ہوگا ، حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ، قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ،عمران خان کی سوچ اور وژن کو اپنا کر ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ،عوام کرپٹ اور لٹیرے حکمرانوں کے کرتوتوں سے واقف ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پریزمان(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

تحریک انصاف کے امیدوار پی پی 275 احسن حفیظ چودھری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو بار بار دھوکا دینے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا وزیر اعظم اپنے بچوں کو ڈھال بنا رہے ہیں اور انکے بچے کسی دوسری طرف دیکھ رہے ہیں ۔احسن حفیظ چوہدری نے شاہ محمود قریشی کو یزمان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہولی۔

شاہ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر