جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ مقتدر حلقوں سے ہے‘ میاں مقصود

جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ مقتدر حلقوں سے ہے‘ میاں مقصود

ملتان (سٹی رپورٹر)میرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد اور استثنیٰ کی باتیں اس بات کاثبوت ہے کہ دال میں کچھ کالاہے۔پارلیمنٹ جیسے مقدس ادارے میں سربراہ مملکت کی تقریردرحقیقت عدلیہ اورقوم کوگمراہ کرنے کی سازش تھی۔نوازشریف اپنے بچوں کو بچانے کے لیے قوم کے جذبات کومجروح کررہے ہیں میاں مقصود احمد نے کہاکہ جمہوریت کو سب سے بڑاخطرہ برسراقتدار لوگوں سے ہے۔چور‘چوروں کااحتساب نہیں کرسکتے۔عوام(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کو سبزباغ دکھانے والوں کے برے دن شروع ہوچکے ہیں۔کرپشن کی گنگامیں ہاتھ دھونے والے چاہے حکومتی صفوں سے ہوں یااپوزیشن سے سب کاکڑااحتساب ہونا چاہئے۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر