گڈ گورننس کے باعث 2018ء کے انتخابات بھی ن لیگ جیتے گی‘ جعفر اقبال

گڈ گورننس کے باعث 2018ء کے انتخابات بھی ن لیگ جیتے گی‘ جعفر اقبال

رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ حکومت کے قومی منصوبوں کے حوالہ سے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوا ہے گڈ گورننس کی وجہ سے 2018ء میں ہونے والے انتخابات بھی مسلم لیگ (ن) کے لئے آسان ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد عمر جعفر کے ہمراہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

چوہدری محمد اقبال عوامی سیکرٹریٹ میں مختلف وارڈز کے کونسلرز اور لیگی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی ترقی کے حوالہ سے بھی موجودہ دور مسلم لیگ(ن) کاسنہری دور ہے ، تین سالوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ایم این اے میاں امتیا زاحمد اور ایم پی محمد عمر جعفرنے جو ترقیاتی کام کرائے ہیں اس کانصف بھی پانچ سال اقتدار کے مزے لینے والے نہیں کرا سکے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف جنوبی پنجاب خاص طور پر ضلع رحیم یار خان کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کر رہے ہیں ۔رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد عمر جعفر نے کہا کہ اپنے گھرانے کی عوامی خدمت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے بغیر کسی تفریق کے خدمت کر رہا ہوں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر