لائنز کلب جیسی تنظیموں کی جانب سے میڈیکل و آئی کیمپوں کا انعقاد صحت کی سہولیات فراہمی میں اہم قدم ہے‘ فوزیہ ایوب قریشی

لائنز کلب جیسی تنظیموں کی جانب سے میڈیکل و آئی کیمپوں کا انعقاد صحت کی ...

بہاولپور ( بیورورپورٹ) حکومت عوام کو صحت کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ تاہم لائنز کلب جیسی تنظیموں کی طرف سے میڈیکل اور آئی کیمپوں کا انعقاد بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

فوزیہ ایوب قریشی نے گزشتہ روز بہاولپور چولستان لائنز کلب اور لاہور بلیسنگ لیڈیز لائنز کلب کے اشتراک سے دی لرننگ سکول ماڈل ٹاؤ ن سی میں منعقدہ فری آئی کیمپ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیامعروف سرجن ڈاکٹر جاوید اقبال نے صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بیماریوں کے علاج میں تاخیر کرنے سے پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں اس لئے کسی بھی بیماری کی صورت میں فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ڈاکٹر منیر اظہر چوہدری ،ناہید شیخ، ڈاکٹر صوفیہ فرخ، چولستان لائنز کلب کے رکن فاروق احمد خان نے بھی خطاب کیا فری آئی کیمپ کے دوران200سے زائد مریضوں کی آنکھو ں کا معائنہ کرکے مریضوں کے لئے ادویات فراہم کی اور 127مریضوں کو مفت عینکیں فراہم کی گئیں جبکہ 11مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن تجویز کیا جس کے تمام اخراجات لائنز کلب برداشت کریگا۔

آئی کیمپ

مزید : ملتان صفحہ آخر