شراب اُم الخبائث ‘ چیئرمین سینٹ کو جمہوری مسائل کی طرح معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے بھی متحرک ہونا چاہیے‘ ساجد علی نقوی

شراب اُم الخبائث ‘ چیئرمین سینٹ کو جمہوری مسائل کی طرح معاشرتی برائیوں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ شراب ام الخبائث ہے،جس طرح جمہوری مسائل پر چیئرمین سینیٹ (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
متحرک نظر آتے ہیں ، اسی طرح کا رد عمل معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے بھی ہونا چاہیے، میاں رضا ربانی جیسی شخصیت کی جانب سے عیبوں پر پردہ ڈالنے جیسے الفاظ کا استعمال کمزورہے ، کیونکہ اگراسلامی احکام اور معاشرتی برائیوں کے حوالے ’’مٹی پاؤ‘‘ والی پالیسی اپنائی جائے اور دیگر مسائل پر گرجا برسا جائے تو معاشرے کی اصلاح کی بجائے بگاڑ پیدا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شراب نوشی کے حوالے سے سینیٹ میں سینیٹرحافظ حمداللہ کے برمحل نقطہ نگاہ پر بحث کے دوران چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے ریمارکس بارے کیا ۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ شراب کو ام الخبائث کہا گیاہے۔ اگر جمہوری رویوں کے مخالف کوئی بات آئے تو سیاستدانوں کی جانب سے ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا جاتاہے اور بعض معاملات پر وہ متحرک و فعال بھی نظر آتے ہیں لیکن جیسے ہی اسلامی احکام، معاشرتی برائیوں یا علماء سے جڑا کو ئی معاملہ آئے تو یہی حضرات پیچھے ہٹتے دکھائی دیتے ہیں جوکہ تعجب خیز ہے۔