محکمہ تعلیم میں نت نئے تجربات ‘ پنجاب ٹیچرز یونین نے تدریسی ، امتحانی اور مردم شماری کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

محکمہ تعلیم میں نت نئے تجربات ‘ پنجاب ٹیچرز یونین نے تدریسی ، امتحانی اور ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین نے تدریسی‘ امتحانی اور مردم شماری کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی‘ 24 جنوری کو لاہور میں یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے احتجاجی مظاہرے میں (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

بھر پور شرکت کرنے کا اعلا ن کر دیا ‘ اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس ملتان میں مرکزی صدر حافظ غلام محی الدین کی صدارت میں ہوا جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد‘ امتیاز عباسی‘ سجاد اختر‘ طیب بودلہ‘ رفاقت علی‘ انور جپہ‘بشیر وڑائچ‘ محمد ارشد‘ راجہ طاہر‘ محمد عامر‘ عبدالجبار‘ محمد افضل‘ شاہد مبارک‘ محمد اسلم‘ قمر منیر‘ ملک منظور‘ اعجاز حسین‘ راؤ امرت‘ مہوش فاطمہ‘ نصرت شاہین‘ محمد سلیم‘ رانا افتخار‘ عظمیٰ‘ فرخندہ‘ محمد اصغر‘ محمد ریاض اور دیگر نے شرکت کی ‘ مرکزی صدر حافظ غلام محی الدین نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں روز بروز نت نئے تجربوں نے تعلیمی شعبے کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے ‘ اساتذہ کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے ‘اس صورتحال میں یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے 24جنوری کو لاہور میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

بائیکاٹ دھمکی

مزید : ملتان صفحہ آخر