ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے نئے سسٹم میں اختیارات تقسیم‘ ہیڈ ماسٹرز ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو خصوصی اختیارات دینے کافیصلہ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے نئے سسٹم میں اختیارات تقسیم‘ ہیڈ ماسٹرز ‘ ڈپٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے نئے سسٹم میں اختیارات کی تقسیم کرتے ہوئے سکول ہیڈماسٹرز اورڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
کو خصوصی اختیارا ت دینے کا فیصلہ کیاہے‘ بتایا گیا ہے کہ ایلمنٹری سکولزکے ہیڈماسٹرزکو غفلت‘ نااہلی ‘لا پروائی سمیت سنگین بے ضابطگی پر پی ایس ٹی اساتذہ کو سزا دینے ‘ جبری ریٹائر اور فارغ کرنے کا اختیار دیا جائے گا‘اس کے علاوہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کو جبری ریٹائر اور برطرف کرنے کا اختیار دیا جائے گا ‘ واضح رہے کہ ناقص امتحانی نتائج پر سیکڑوں سکولز سربراہان پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی زد میں آئے ہیں ۔
ہیڈ ماسٹرز اختیارات