ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعیناتی،میئر،بیورو کریسی میں ٹھن گئی

ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعیناتی،میئر،بیورو کریسی میں ٹھن گئی

ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی کا معاملہ میئر اور بیورو کریسی میں ٹھن گئی ایم ڈی کی بھرتی کیلئے انٹرویو کا سلسلہ مکمل ہونے کے باوجود حتمی انتخابات کھٹائی میں پڑ گیا میئر کی طرف سے ایم ڈی کے انتخاب کے سلسلے میں مداخلت پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے یہ اختیار بورڈ آف ڈائریکٹرز کو حاصل ہونے کا مؤقف اختیار کرلیا ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سابق ایم ڈی احمد شہریار(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کے مستعفی ہونے کے بعد نئے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے امیدواروں سے انٹرویو کا سلسلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسری طرف ضلعی نظام حکومت کے خاتمے اور نئے بلدیاتی سیٹ اپ کے تحت شہر میں صفائی کے حوالے سے تمام امور اور بجٹ کے تمام اختیارات میئر ملتان کو حاصل ہوگئے ہیں اور انہوں نے باضابطہ طور پر شہر میں صفائی کی مانیٹرنگ بھی سنبھال لی ہے اب جبکہ ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کا حتمی انتخاب باقی ہے میئر ملتان چوہدری نوید الحق نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ’’ایم ڈی‘‘کا انتخاب خود کریں گے لیکن ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان نے میئر کے مؤقف سے اتفاق نہیں کیا ہے اور کہا ہے کہ ایم ڈی کا حتمی انتخاب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اختیار ہے تاہم گزشتہ روز ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس میں یہ معاملہ التواء میں ڈال دیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر