علی پور‘ فش فارم میں زہریلا کیمیکل ملا دیا‘ ٹھیکیدار کو 7 لاکھ کا نقصان

علی پور‘ فش فارم میں زہریلا کیمیکل ملا دیا‘ ٹھیکیدار کو 7 لاکھ کا نقصان

علی پور(نمائندہ پاکستان) علی پور کے رہائشی محمدعمران نے پولیس تھانہ صدر علی پور کوتحریری بیان دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ میرے کزن رانا محمودالحسن نے پانڈ ایریا میں مچھلی کا ٹھیکہ لیاہواہے میرااس کے ساتھ پارٹنر ہے اورکاروبار کی دیکھ بھال بھی کرتاہوں گزشتہ شام میں اپنے منشیوں کے ہمراہ میں پانڈ ایریا میں دیکھ بھال کی خاطر پھررہاتھا توہم نے دیکھا کہ کئی مچھلیاں اورآبی جانور مردہ حالت میں پانی کی سطح پر تیررہے ہیں محکمہ فشریز والوں کو بلا کرچیک کرایاگیا تواہلکاروں نے بتایا کہ کسی زہریلی چیز کی وجہ سے مچھلیاں(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

اور آبی جانور ہلاک ہوئے ہیں معلوم کرنے پرپتہ چلاکہ احمد نواز ،سجاد،حاجی احمد اورتین نامعلوم افراد نے صلاح مشورہ ہوکر اورٹھیکیدار مچھلی کو مالی نقصان پہنچانے کی خاطر دریائی پانی میں زہریلی چیز ملا دی ہے جس کی وجہ سے ٹھیکیدار مچھلی کو7لاکھ روپے کا نقصان ہواہے پولیس تھانہ صدر علی پورنے فشریز ایکٹ 1961کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

زہریلی شے

مزید : ملتان صفحہ آخر