تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن‘ حسین آگاہی پلازا واگزار

تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن‘ حسین آگاہی پلازا واگزار

ملتان (خبر نگار) میئر ملتان کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کی ریگولیشن برانچ نے کاروائی کرتے ہوئے حسین آگاہی پلازہ کو قبضہ گروپ سے واگزار کروا لیا ہے جبکہ ممتازآباد مین بازار میں کاروائی کرتے ہوئے ریڑھیاں، پٹھے اور پنجرے قبضے میں لے لئے ہیں۔ میئر ملتان نوید الحق آرائیں نے تاجر برادری کو ہدایت کی تھی کہ بازاروں اور سٹرکوں سے تجاوزات از خود ہٹا لی جائیں تاکہ میونسپل کارپوریشن کو تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ کرنا پڑے لیکن تاجر برادری کی جانب سے مایوس کن ردعمل کے باعث (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے جس پر سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن برانچ نے متعدد علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حسین آگاہی پلازہ کے باہر لنڈا مافیانے قبضہ جمایا ہوا تھا کاروائی کرکے سامان لنڈا اور چارپائیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

تجاوزاتس

مزید : ملتان صفحہ آخر