چوری ڈکیتی کی وارداتیں ‘ شہری لاکھوں کے زیورات ، نقدی، 4موٹر سائیکل سے محروم

چوری ڈکیتی کی وارداتیں ‘ شہری لاکھوں کے زیورات ، نقدی، 4موٹر سائیکل سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی،4 موٹر سائیکل،موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
تفصیل کے مطابق تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے نعیم کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ ممتاز آباد ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے امجد کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ ممتا ز آباد ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے اکرم کے جنرل سٹور کی چھت میں نقب لگا کے 45 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔تھانہ ممتاز آباد ہی کے علاقے میں نامعلوم خاتون نے بیوٹی پارلر میں گھس کے 24 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور نقدی چوری کر لی۔تھانہ چہلیک کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عدنان کی کار میں سے 30 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور نقدی چوری کر لی۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے شکیل کی کار چوری کتر لی۔تھانہ بی ذیڈ کے علاقے میں ڈاکووں نے فرخ سے 20 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکووں نے عبد العلیم کی بہن کے گھر میں گھس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کے 20 لاکھ 64 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے لطیف کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم چورں نے شاہد کے گھر سے 64 ہزار روپے مالیت کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ چوری کر لیا۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔