پنجاب بھر کے یوسی سیکرٹریز ‘ چیئرمینوں کو جنوری تا جون 2017 تخمینہ بجٹ بنانے کی ہدایت

پنجاب بھر کے یوسی سیکرٹریز ‘ چیئرمینوں کو جنوری تا جون 2017 تخمینہ بجٹ بنانے ...

ملتان (خبر نگار) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے تما م یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اور چیئرمین کو جنوری تا جون 2017کا تخمینہ بجٹ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور علاقائی لوکل گورنمنٹ دفاترکو چیک کروا کر ہیڈ آف بھیجنے کی ہدایات جاری کردی ہیں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو تنخواہیں، اسٹیشنری، کرایہ، بجلی کے بل ، کمپیوٹر اخراجات سمیت دیگر اخراجات کا بجٹ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ حکومت کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر یونین کونسلوں کو فنڈز کی ادائیگی شروع کی جا سکے۔ پنجاب حکومت نے یونین کونسل کے بجٹ میں چئیرمین اور دیگر ممبران سے مشاورت کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تخمینہ بجٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر