مختلف یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو ایڈیشنل چارج دینے کے احکامات

مختلف یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو ایڈیشنل چارج دینے کے احکامات

ملتان (خبر نگار) اے ڈی ایل جی ملتان نے مختلف یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کو ایڈیشنل چارج دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان محی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

الدین سیال کی طرف سے یونین کونسل 47کے سیکرٹری سجاد بلوچ کی میونسپل کارپوریشن میں ایڈجسٹمنٹ کے بعد سیٹ خالی ہونے پر یونین کونسل 48کے سیکرٹری شیر بھٹی کو یو سی 47کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ یونین کونسل نمبر 113کے معطل سیکرٹری ساجد سعید قریشی کی جگہ پر یونین کونسل 4کے سیکرٹری غوث علی شاہ کو ایڈیشنل چارج دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر