نیا بلدیاتی سیٹ اپ ‘ ضلع کونسل ملتان نے منتقلی جائیداد ٹیکس کی مد میں 67 لاکھ کی ریکوری کر لی

نیا بلدیاتی سیٹ اپ ‘ ضلع کونسل ملتان نے منتقلی جائیداد ٹیکس کی مد میں 67 لاکھ ...

ملتان (خبر نگار)نئے بلدیاتی سیٹ اپ کے بعد ضلع کونسل ملتان نے منتقلی جائیداد ٹیکس کی مد میں 67کلاکھ روپے کی محکمانہ ریکوری کر لی ہے بتایا کے مطابق ٹی ایم ایز کے خاتمے اور نئے بلدیاتی سیٹ پ کے فعال ہونے کے بعد (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ضلع ملتان میں جائیداد فیس کی مد میں ضلع کونسل ملتان اور میونسپل کارپوریشن ملتان کی طرف سے رجسٹری برانچوں میں علیحدہ علیحدہ ریکوری سٹاف تعینات ہے ملتان شہر میں جائیداد منتقلی کے سلسلے میں باغ لانگے خان میں واقع رجسٹری برانچ میں میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے کاونٹر قائم ہیں جبکہ ضلع کونسل ملتان کی طرف سے شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کے علاقوں میں بھی جائیداد منتقلی فیس وصولی کیلئے ریکوری سٹاف کیا گیا ہے۔ جائیداد منتقلی فیس کی مد میں اب تک 67لاکھ روپے کی محکمانہ ریکوری کر لی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر