فنڈز کی عدم موجودگی ‘ نئی بنائی جانیوالی اکثر یونین کونسلوں کے پہلے اجلاس منعقد نہ ہوسکے

فنڈز کی عدم موجودگی ‘ نئی بنائی جانیوالی اکثر یونین کونسلوں کے پہلے اجلاس ...

ملتان (خبر نگار)یونین کونسلوں کے پاس فنڈز نہ ہونے کے باعث نئے بنائی جانیوالی اکثر یونین کونسلوں کے پہلے اجلاس منعقد نہ ہوسکے ہیں اور نہ ہی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جا سکا ہے جس کے باعث یونین کونسلوں کے چئیرمین اور سیکرٹریز نے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

لوکل گورنمٹ کے چکر لگانے شروع کردیئے ہیں اور ابہام ختم کرنے کی درخواست کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نئی بنائی جانیوالی یونین کونسلوں کو ابتدائی طور پر 5لاکھ روپے کے فنڈز دیئے گئے ہیں لیکن چئیرمینوں اور سیکرٹریز کو طریقہ کار پتہ نہ ہونے کے باعث فنڈز جوں کے توں حکومتی خزانے میں جمع ہیں جس کے باعث نئی بنائی جانیوالی یونین کونسلوں کے دفاتر کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا ہے جبکہ اجلاس بھی نہ ہوسکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر