ایل جی نے اپنے اولیڈ ٹی وی کی ڈبلیو سیریز متعارف کرادی

ایل جی نے اپنے اولیڈ ٹی وی کی ڈبلیو سیریز متعارف کرادی

ملتان(پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے اولیڈ ٹی وی کی Wسیریز متعارف کرادیا ہے۔ ڈال بائی ویژن اور ڈال بائی ایٹموس ساؤنڈ کے ساتھ دس مختلف اولیڈ ٹی وی ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں 77 انچ کا اولیڈ ٹی وی بھی شامل ہے۔ اسے امریکہ میں منعقد ہوننے والی سب سے بڑی الیکٹرانک نمائش کنزیومر الیکٹرانکس شو میں بہترین ایجاد کا ایوارڈ ملا ہے اس ٹی وی سیریز میں کسی بھی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

دوسرے ٹی وی کے مقابلے میں سب سے زیادہ حقیقی تصویر آتی ہے جس کے پس منظر میں بہترین سیاہ رنگ، لامحدود کنٹراسٹ اور اضافی رنگوں کے کا امتزاج ہے۔ کمپنی کا اولیڈ ٹی وی انتہائی جدید ترین مہارت سے بنایا جاتا ہے جس میں مختلف جدید ترین فیچرز شامل ہیں اور یہ فیچرز ٹی وی کو ایک جامع انٹرٹینمنٹ مرکز میں تبدیل کردیتا ہے۔ ایل جی کی جانب سے سال 2017 میں اولیڈ ٹی وی کی خصوصیات میں حیران کن پتلا بلیڈ ڈیزائن بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان میں پکچر آن گلاس اور پکچر آن وال ڈیزائن کی بھی خصوصیات ہیں۔ ایل جی کے ڈبلیو سیریز کے اولیڈ ٹی وی اس طرح منظر کشی نہیں کرتے جیسے آپ ٹی وی دیکھ رہے ہیں بلکہ ایسے منظر کشی کرتے ہیں جیسے آپ کھڑکی سے باہر دیکھ رہے ہوں ۔ ایل جی کے اولیڈ کی ڈبلیو سیون سیریز میں پکسل میں کمی کو کنٹرول کرنے کی ٹیکنالوجی ہے جو بہترین سیاہ رنگ کے ساتھ لامحدود شرح کنٹراسٹ کے ساتھ ممکنہ طور پر ایک ارب رنگ فراہم کرتی ہے اور الٹرا لومیننس ٹیکنالوجی کی بدولت جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں زیادہ روشنی ڈالتی ہے۔ اس میں ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی شامل ہے جو دنیا بھر میں ڈال بائی کے انتہائی جدید سنیما گھروں کو چلاتی ہے۔ ڈال بائی ویژن ہوم ٹی وی دیکھنے کے استعمال کو مزید برائٹ نس اور کنٹراسٹ کے ساتھ بڑھاتی ہے۔ ڈال بائی ایٹموس پورے کمرے میں بھرپور آواز پیدا کرتا ہے یہاں تک کہ کمرے میں آپ کے سر کے اوپر کونے میں بھی اسی طرح آواز جاتی ہے۔ یہ دنیا کا پہلا ٹی وی ہے جس میں ڈال بائی ایٹموس کی سہولت ہے۔ یہ بیک وقت جدید ترین امیجنگ اور انتہائی جدید ترین ساؤنڈ ٹیکنالوجیز استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے ایک نیا انٹرٹینمنٹ پاور ہاؤس تخلیق ہوجاتا ہے۔ ڈال بائی ویژن اور ڈال بائی ایٹموس پیشہ ورانہ تخلیقی بصری و صوتی مواد تخلیق کرنے والوں اور دنیا بھر میں تقسیم کرنے والوں کے لئے ایک جامع سہولت ہے۔ اس میں 80 سے زائد اسٹوڈیو ٹائٹلز ڈال بائی ویژن سے مطابقت رکھتے ہیں جبکہ 100 سے زائد ٹائٹلز فی الوقت ڈال بائی ایٹموس پر دستیاب ہیں اور یہ دونوں تقریبا 25 فارمیٹس میں دستیاب ہیں۔ایل جی کی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او برائن کیون نے بتایا، 'ڈال بائی ویژن اور ڈال بائی ایٹموس کے ملنے سے ہماری نئی اولیڈ مصنوعات بہترین ہوگئی ہیں۔ ان کی بدولت ناظرین سنیما کے جادو کو محفوظ بنانے کے قابل ہوجائیں گے اور اصلی شفافیت، گہرائی اور تصور کے ساتھ اپنی پسندیدہ فلموں کو محسوس کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ کنزیومر الیکٹرانکس شو میں نئے حیران کن ٹی وی کے متعارف کرانے سے جدت کے میدان میں ہمارا عزم اور اولیڈ کے شعبے میں قیادت اور عالمی سطح پر بہترین ٹی وی کی مارکیٹ ظاہر ہوتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر