ایس پی انویسٹی گیشن کی اسامی خالی ہونے پر عدالت برہم

ایس پی انویسٹی گیشن کی اسامی خالی ہونے پر عدالت برہم

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے آئی جی پنجاب کو جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویڑنزمیں ایس پی انوسٹی گیشن کی خالی آسامیوں پر فوری تقرری کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پولیس جیسے حساس ادارے میں اہم عہدے عرصہ دراز سے خالی چلے آرہے ہیں جو کسی طورپر برداشت نہیں کئے جاسکتے ہیں۔فاضل عدالت نے لاء آفیسر کو بھی مذکورہ احکامات سے آئی جی کو فوری طورپر آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ہے۔فاضل عدالت نے یہ احکامات مظفرگڑھ کے شوکت حسین کی وکیل الطاف حسین بھٹہ کے ذریعے دائر درخواست میں سماعت کے بعد دئیے ہیں جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھاکہ وہ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ مظفرگڑھ میں بطورلیکچرر فرائض سرانجام دے رہاہے قبل ازیں اس کے علی پور سے تبادلے کے بعد وہاں کی انتظامیہ نے تھانہ سٹی علی پورمیں 17 اکتوبر2016ء کو ادارہ سے الیکڑانکس کی مختلف اشیاء چوری ہونے کا مقدمہ درج درخواست گذارسمیت دیگر کے خلاف درج کرایا جس میں سیشن کورٹ نے ہمراہی ملزم محمد الیاس کی ضمانت منظوراوردرخواست گذارکی ضمانت خارج کردی ہے جس پر فاضل عدالت نے مقدمہ کی تفتیشی رپورٹ اورریکارڈ طلب کیاتو بتایاگیا کہ مظفرگڑھ میں ایس پی انوسٹی گیشن کی آسامی عرصہ درازسے خالی چلی آرہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر