بچوں کو پولیو قطرے پلانے میں مزاحمت پر مولوی کیخلاف مقدمہ

بچوں کو پولیو قطرے پلانے میں مزاحمت پر مولوی کیخلاف مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)مظفر آباد پولیس نے مانیٹرنگ آفیسر پولیو کے استغاثے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مانیٹرنگ آفیسر عمران نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے مولوی فاروق کے گھر پہنچے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

جس کے ہا ں 5سال سے کم عمر کے تین بچے ہیں۔مولوی نے پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیے اور کار سرکار میں مزاحمت کی ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقد مہ درج کرلیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر