پولیو کیخلاف مہم اختتام پذیر، آج 2 روزہ فالو اپ کا سلسلہ شروع ہوگا

پولیو کیخلاف مہم اختتام پذیر، آج 2 روزہ فالو اپ کا سلسلہ شروع ہوگا

ملتان(وقائع نگار) پولیو کے خلاف گھر گھر مہم کا تیسرا اور آخری روز کا گذشتہ روز اختتام ہوگیا مہم میں محکمہ صحت ٹیموں نے 5 سال سے کم عمر تقریباً پونے تین لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

پلائے ہیں آج سے دو روزہ فالو اپ سلسلہ شروع کیا جائیگا دو روزہ فالو اپ کے دوران ان بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جو ٹیموں کے گھر جانے پر دستیاب نہ ہوسکے تھے جبکہ انکاری والدین کو بذریعہ پولیس بچوں کو حفاظتی قطرے پر فورس کیا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر