ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا متعدد دکانداروں کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانیکا حکم

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا متعدد دکانداروں کو صفائی کی صورتحال بہتر ...

ملتان(سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے ڈ پٹی ڈائریکٹر اعجاز نو از کی زیرنگرانی میں ریواڑی سوئیٹس،اشتیاق ڈرنک کارنر،شیخ دہی بھلے اینڈآئسکریم،چشتی کریانہ سٹور،ملک اچار ہاؤس ،غوث اعظم روڈنزدرضاآبادچوک پر واقع المدینہ ڈرنک کارنر ،عبداللہ کریانہ سٹور اور وہاڑی روڈ ولایت آباد پر واقع المنظورڈیپارٹمنٹل سٹور،نیلی بار ملک شاپ ،پیراڈائزکریانہ سٹور،خواجہ سپر سٹور،گلشن سوئیٹس اینڈ بیکرز،سبحان ڈرنک کارنر ،شبیر ٹی سٹال کوناقص صفائی، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی غیر تسلی بخش ہو نے کی بنا ء پر بہتر ی کے احکامات جاری کئے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر