ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز اور انسپکٹر کے چھاپے 3 اتائی کلینک ‘ 2 میڈیکل سٹور سیل

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز اور انسپکٹر کے چھاپے 3 اتائی کلینک ‘ 2 میڈیکل سٹور سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) محکمہ صحت ملتان ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز اور انسپکٹر کے چھاپے تین اتائی کلینک دو میڈیکل سٹوروں سے نمونہ لیکر برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں ڈپٹی ڈرگ(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )
کنٹرولر بوسن ٹاؤن راؤ ساجد محمود نے اتائی محمد لقمان بستی بخش والا ، فرحت کلینک مہدی پور، یونائیٹڈ ٹریڈرز سکندری نالہ سورج میانی اور جلالپور پیر والا ٹاؤن کے ڈرگ انسپکٹر عبدالرؤف ظفر سجاد میڈیکل سٹور کو سربمہر کر دیئے ہیں جبکہ شاہ رکن عالم ٹاؤن کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عثمان غنی نے مدینہ میڈیسن کمپنی اور پیراز لینز سے نمونہ لیکر برائے تجزیہ ڈرگ ٹسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں جبکہ بستی لوتھر میں اتائی امام بخش کے کلینک کو بھی سیل کیا شیر شاہ ٹاؤن کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اسد ابرار نے زائن فارما سے نمونے لیکر بھجوائے ہیں۔
کلینک سیل