15 جنوری تک جننگ فیکٹریوں میں 1 کروڑ 5 لاکھ سے زائد گانٹھ کپاس پہنچی

15 جنوری تک جننگ فیکٹریوں میں 1 کروڑ 5 لاکھ سے زائد گانٹھ کپاس پہنچی

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق یک15جنوری2017 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں1 کروڑ5لاکھ 35ہزار922گانٹھ کپاس آئی ۔15 جنوری 2016تک 94 لاکھ75ہزار729گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی ۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں10لاکھ 60ہزار193گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے ۔ زیادتی کی شرح 11.19فیصد رہی ۔صوبہ (بقیہ نمبر67صفحہ12پر )

پنجاب کی فیکٹریوں میں لاکھ 65ہزار159گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی 57 لاکھ 42ہزار486گانٹھ کپاس سے لاکھ 22ہزار673گانٹھ زیادہ ہے ۔ پنجاب میں زیادتی کی شرح 17.81فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 37لاکھ 70 ہزار763گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی 37 لاکھ33ہزار243گانٹھ کپاس سے 37ہزار520گانٹھ زیادہ ہے ۔ سندھ میں زیادتی کی شرح 1.01فیصد رہی ۔15 جنوری 2017تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 1 کروڑ4 لاکھ48ہزار054گانٹھ روئی تیار کی گئی ۔ ملک میں 253جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں ۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں1لاکھ99ہزار844گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 92لاکھ38ہزار656گانٹھ روئی خرید کی ہے ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2016-17میں خریداری نہیں کی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں145جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور 66لاکھ87 ہزار 177گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ضلع ملتان میں 15جنوری 2017 تک 2 لاکھ93 ہزار076گانٹھ کپاس ضلع لودھراں میں 1 لاکھ 89ہزار434گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں5لاکھ 75ہزار 742گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں 3لاکھ19 ہزار482گانٹھ کپاس ،ضلع ڈیرہ غازی خان میں3لاکھ35ہزار974 گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 3لاکھ32ہزار 312گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 2لاکھ66ہزار 425گانٹھ کپاس ، ع وہاڑی میں3لاکھ78ہزار262گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ 9ہزار456گانٹھ کپاس، ضلع میانوالی میں2 لاکھ 63 ہزار435گانٹھ کپاسضلع رحیم یار خان میں11لاکھ35ہز ار966گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپور میں 9لاکھ60ہزار982گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 11 لاکھ47ہزار817گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔ ضلع سانگھڑ میں12لاکھ 29ہزار245گانٹھ کپاس ، ضلع میر پور خاص میں 2لاکھ 69 ہزار832 گانٹھ کپاس،ضلع نواب شاہ میں 3 لاکھ27ہزار156 گانٹھ کپاس ،ضلع نو شہرو فیروز میں 3 لاکھ36 ہزار411 گانٹھ کپاس، ضلع گھوٹکی میں 2لاکھ 99 ہزار 919 گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 5 لاکھ32ہز ار 980گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ27 ہزار122گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک10لاکھ97 ہزار422گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر