مقابلے میں ہلاک آصف چھوٹو احسان پور کا رہائشی‘ اہلخانہ روپوش

مقابلے میں ہلاک آصف چھوٹو احسان پور کا رہائشی‘ اہلخانہ روپوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)نواحی علاقہ بیٹ لومڑوالااورسیڈفارم احسان پورکے رہائشی لشکرجھنگوی کے امیررضوان علی المعروف آصف چھوٹوکوشیخوپورہ میں فیصل آبادروڈپرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے پولیس مقابلہ میں ہلاک کردیااورنعش شیخوپورہ ہسپتال کے سردخانہ میں رکھوادی۔35سالہ آصف چھوٹودائرہ دین پناہ کے کچہ کے علاقہ بیٹ لومڑوالامیں احمدخاں گاڈی کے ہاں1982میں پیداہوا(بقیہ نمبر70صفحہ12پر )
اورسابق سربراہ لشکرجھنگوی ملک اسحاق کی مظفرگڑھ میں پولیس مقابلہ میں ہلاکت کے بعدآصف چھوٹولشکرجھنگوی کاامیرمقررہواجس پرتھانہ دائرہ دین پناہ میں3مقدمات کے علاوہ تھانہ لیاقت آبادلاہور،تھانہ ستوکتلہ لاہور،تھانہ آرابازارراولپنڈی کے علاوہ کراچی میں دہشت گردی،قتل،اغواء برائے تاوان،پولیس مقابلہ کے بیسیووں مقدمات درج تھے۔فروری2012میں ضمانت میں رہاہوامارچ2012میں ضمانت خارج ہونے پرفرارہوکر2سال تک افغانستان کے علاقہ میرن شاہ میں تربیت حاصل کرتارہاسندھ حکومت نے انسپکٹرراجہ ثقلین کی شہادت کے بعدآصف چھوٹوکے سرکی قیمت مقررکردی تھی جس کے خلاف ضلع مظفرگڑھ سمیت دہشت گردی کی عدالتوں میں بیسیووں مقدمات زیرسماعت تھے۔آصف چھوٹوکے خلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں پہلامقدمہ نمبر102/96مورخہ16-6-96بجرم380/411ت پ غلام محمدپٹھان کی مدعیت میں پسٹل چوری اورٹی وی کادرج ہواتھا پولیس مقابلہ میں ہلاکت کے وقت بھاری اسلحہ کے علاوہ کلاشنکوف،دستی بم،بارودی مواداورحساس مقامات کے نقشہ جات بھی برآمدہونے کی اطلاعات ملی ہیں دوسری طرف سیڈفارم احسان پورمیں رہائش پذیرآصف چھوٹوکے والداوررشتہ دارگھروں کوتالے لگاکرروپوش ہوگئے ہیں جبکہ نعش کے حصول کے لیئے لاہورمیں مقیم آصف چھوٹوکاچھوٹابھائی امیرمعاویہ عرف جگنوکوشاں ہے جبکہ نعش آج دائرہ دین پناہ پہنچنے کاامکان ہے۔
آصف چھوٹو