گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کر گیا

گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو، وہاڑی، میاں چنوں، جتوئی (نمائندگان) سردی میں شدت آنے پر سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کر گیا پریشر میں کمی گھریلو امور ٹھپ ہو کر رہ گئے گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف میاں چنوں میں وکلاء نے ہڑتال کی اس سلسلہ میں کوٹ ادو سے نامہ نگار کیمطابق سر دی کی شدت میں اضا فہ ہو نے پر سو ئی گیس کے پر یشر میں بھی کمی آ گئی ہے کو ٹ ادو کے اکثر علاقے بستی نقد آباد ، مو یشی منڈی ، رحمت کالو نی ، محلہ مو چی ،وارڈ نمبر 11,12,13,14Cسمیت دیگر علاقوں میں سو ئی گیس کے پر یشر میں کمی ہے جس پر گھر یلوں خواتین کو کھانا بنا نے (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
میں شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑ تا ہے پر یشر کمی کی وجہ سے اکثر گھر وں میں مہنگی دا مو ں لکٹریا ں خر ید کر کھانا بنا یا جارہا ہے صبح کے اوقات میں سو ئی گیس کا پریشر کم ہو نے پر نا شتہ تیا ر نہ ہو نے پر اکثر سرکاری ملا زمین اور سکو لو ں کے طلبا ء و طا لبا ت کو خا لی پیٹ جا نے پڑتا ہیوہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کیمطابق گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گیس کی ریفلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ، غیر قانونی ری فلنگ کرنے والوں نے گیس کے مرضی کے ریٹ مقرر کرلیئے ، قانونی کارروائی سے بچنے اور چھاپوں کے ڈر سے دکان کی بجا ئے خفیہ مقامات پر ری فلنگ شروع کردی ، وہاڑی اور گردونواح میں تقریباً گزشتہ دوماہ سے سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع ہے جس کی وجہ سے گھریلو استعمال کیلئے عوام نے سلنڈروں میں گیس بھروا کر گھر کا نظام چلانا شروع کردیا ہے اس صورتحال کا غیر قانونی طور پر گیس کی ری فلنگ کرنے والوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور جگہ جگہ ری فلنگ شروع ہوچکی ہے ری فلنگ کا دھندہ کرنے والوں نے کرائے پر دکانیں لے کر اس پر چند سلنڈر رکھے ہوئے ہیں جب کوئی انتظامیہ اہلکار چیکنگ کرتا ہے توسلنڈر دکھا کر ہم تو مختلف کمپنیوں کے سلنڈر فروخت کررہے ہیں کہہ کر جا ن چھڑا لیتے ہیں میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کیمطابق میانچنوں شہر اور نواحی علاقوں میں گیس اور بجلی کی مسلسل بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کے علاوہ بار ایسوسی ایشن میاں چنوں نے بھی احتجاجً ہڑتال کی۔ہڑتال کی وجہ سے عدالتوں میں کام بند رہا کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔اس کے علاوہ شہر میں مختلف علاقوں میں شہریوں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال کے علاوہ احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔ جتوئی سے نامہ نگار کیمطابق شہر بھر میں سوئی گیس کی فراہمی اصولی طور پر بند کر دی گئی ہے اس وقت 24گھنٹے میں صرف تین گھنٹے گیس فراہم کی جارہی ہے جس کے باعث علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں شہریوں کو مہنگے لکڑیاں ایل پی جی مہنگے داموں میں خریدنی پڑ رہی ہے موسم سردیاں آتے ہی سوئی گیس کی گھریلوں صارفین کو عدم فراہمی سے ایل پی جی مافیانے بھی خود ساختہ طورپر ریٹ بنا رکھے ہیں جو کہ مزدور طبقے کی پہنچ سے دور ہیں مذکورہ بالا علاقہ مکینوں نے بتایا کہ صرف رات کو 8بجے سے 10بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے باقی تقریاً 18گھنٹے نہیں ہوتی اہل علاقہ کے مطابق روزانہ بچوں کو بھوکھے پیٹ سکول جانا پڑتا ہے۔