کنسٹرکشن کمپنی کا مالی بحران، میٹرو کنٹرول سنٹر، بس ڈپو کی تعمیر سست روی کا شکار

کنسٹرکشن کمپنی کا مالی بحران، میٹرو کنٹرول سنٹر، بس ڈپو کی تعمیر سست روی کا ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)میٹروبس پراجیکٹ پر کام کرنے والی دین سنز کنسٹرکشن کمپنی مالی بحران کا شکار ہوگئی،مخدوش مالی صورتحال کیوجہ سے دین سنز نے اپنے سلائرز کو کروڑوں روپے کی ادائیگی بند کردی ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ5ماہ سے جاری ہے اڑھائی سے تین کروڑ روپے نہ دینے پر سپلائرز نے کنسٹرکشن کمپنی کو میٹریل کی سپلائی بند کردی ہے۔جس کیوجہ سے کمانڈ کنٹرول سنٹر اور بس ڈپو پر جاری کام کی رفتار سست پڑی گئی ہے۔بتایا جاتاہے ملتان میٹروبس پروجیکٹ کے ڈپو اور کمانڈ کنٹرول سنٹر کی تعمیر کیلئے بہترین کمپنی کا انتخاب کررکے کنٹریکٹ دیا۔دین سنز کنسٹرکشن کمپنی راولپنڈی میٹرو بس کا کمانڈ کنٹرول سنٹر بھی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

تعمیر کرچکی ہے۔ایم ڈی اے نے اس اہلیت کو بہتر سمجھتے ہوئے کمانڈ کنٹرول سنٹر اور بس ڈپو کی تعمیر کا ٹھیکہ دین سنز کنسٹریکشن کو دیا۔اس کمپنی نے بس ڈپو پر کام شروع کیا،تو اس لوکل مارکیٹ سے کنسٹریکشن کا میٹریل سپلائی کرنے والے سپلائرز سے رابطہ کیا۔ریسٹل،لوککل سینڈ،لکڑی،مٹی، کرشس،ریت سمتی دیگر کنسٹریکشن میٹریل کی ڈیمانڈ کی۔متعلقہ سپلائرز نے کمپنی کی ڈیمانڈ کے مطابق مال کی سپلائی شروع کردی ابتدائی طور پر دین سنز نے سپلائرز اعتماد حاصل کرنے کیلئے بروقت ادائیگیوں کا سلسلہ جاری رکھا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دین سنز نے تعمیراتی میٹریل سپلائی کرنے والوں کو ٹالنا شروع کردیا۔سپلائرز کو ادائیگی کیلئے چیکس دینا شروع کردئیے اور یہ جواز پیش کیا کہ ایم ڈی اے بروقت ادائیگی نہیں کررہا۔تعمیراتی میٹریل سپلائی کرنے والے سپلائرز نے اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپلائی جاری رکھی۔لیکن سپلائرز کو یہ اعتماد مہنگا پڑگیا کیونکہ جس کی بنیادی وجہ کمپنی کے پاس سرمایہ کی کمی تھی۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دین سنز مالی بحران کا شکار ہوگئی اور سپلائرز کو ہر روز نیا وعدہ دیکر ٹالا جاتا رہا۔جس کیوجہ سے سپلائرز نے تعمیراتی میٹریل کی سپلائی روک دی۔معلوم ہوا ہے اس کنسٹریکشن کمپنی کو دئیے گئے چیک بھی باؤنس ہوچکے ہیں اب سپلائرز مارے مارے پھر رہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔بروقت ادائیگی نہ ہونے کیوجہ سے چھوٹے پیمانے پر تعمیراتی میٹریل سپلائی کرنے والوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں اور نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے۔انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر میٹرو بس پروجیکٹ سے اپیل کی ہے کہ دین سنز کو فوری طور پر سپلائرز کے بلز ادا کرنے کا حکم دیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر