اکلوتا بیٹا کرنٹ سے جاں بحق، والدین کی زندگی اندھیر

اکلوتا بیٹا کرنٹ سے جاں بحق، والدین کی زندگی اندھیر

منٹھار، لودھراں، وہاڑی (نمائندگان) اکلوتے بیٹے کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت‘ بوڑھے والدین کی زندگی تاریک‘ دیگر ٹریفک حادثات میں پانچ افراد دم توڑ گئے اس حوالے سے منٹھار (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

سے نامہ نگار کیمطابق چک 142پی کے رہائشی شوکت علی کا بیٹا گزشتہ رات جانوروں کاچارہ کاٹنے والی مشین سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیامحمد عمیر آٹھویں جماعت کا طابعلم اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جس کے فوت ہونے سے بوڑھے ماں باپ کی زندگی اندھیر ہو گئی۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ملتا ن کے ر ہا ئشی جمیل کے بیٹے کے خلاف کیس چل ر ہا تھا جس کی پیروی کے لیے جمیل لو دہراآا یا تو موٹر سائیکل کی ز د میں ٓا کر شد ید ز خمی ھو گیا ا و ر جا ں بحق ہو گیا وہاڑی سے بیورورپورٹ اور نمائندہ خصوصی کیمطابق ٹریفک کے مختلف حادثات میں چار افراد جا ں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی لڈن روڈ پر پنجاب کا لج کے قریب تین موٹر سائیکل ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں نواحی گاؤں35ڈبلیوبی کا 25سالہ جوان اما نت علی موقعہ پر جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد ارشد سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جس پر ریسکیو1122کی ٹیموں نے فسٹ ایڈ فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا جبکہ دوسرا حادچہ بوریوالہ روڈ553ای بی کے قریب پیش آیا کار او ر موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار عظمت علی اور محمد اسلم شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک اور حادثہ عارف والا روڈ پر پیش آیا اور عینی شا ہدین کے مطابق ایک ٹرک نمبری7015ایل ای آئی جس پر گارڈ ٹی آرلوڈ تھے اور سڑک کنار ے کھڑا تھا جس کو پیچھے سے آنے والے ایک ٹرک نمبری430ٹی کے ایکس جس پر ذرائع کے مطابق آلولوڈ تھے جس نے تیز رفتاری سے ٹکر ماردی جس پر ٹرک میں بیٹھے تین افراد باڈی میں دھنس گئے اور ریسکیو1122کی ٹیموں نے باڈی کا ٹ کر نعشوں کو نکالا اور عینی شاہدین کے مطابق کال ریسکیو1122وہاڑی ٹیم کو بھی کیا مگرریسکیو1122پا کپتن جلدی پہنچ گئی تو انہوں نے اس اپریشن میں حصہ لیا تو ریسکیو1122کی ٹیم وہاڑی کو واپس بھیج دیا گیا.

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر