پرتھ ون ڈے ،آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سریز میں 2-1سے برتر ی حاصل کر لی

پرتھ ون ڈے ،آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سریز میں 2-1سے برتر ی حاصل کر لی
پرتھ ون ڈے ،آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سریز میں 2-1سے برتر ی حاصل کر لی

  

لائیو ٹی وی صرف پاکستان کے ناظرین کیلئے 

پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سریز میں 2-1سے برتری حاصل کر لی ہے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے جواب میں آسٹریلیا نے مقر رہ ہدف45اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کاٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،محمد حفیظ اور شرجیل خان اوپنر آئے تاہم محمد حفیظ 4 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے،شرجیل خان 50سکور بنا کر ہیڈ کی گیند پر آوٹ ہوئے ،اسد شفیق 5سکور بنا کر ہیڈ کی گیند پر خواجہ کو کیچ پکڑا کر آوٹ ہو گئے ،عمر اکمل 39رنز بنا کرکیچ آﺅٹ ہوئے ،عماد وسیم 9سکور بنا کر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 39سکو بنا کر سٹینلے کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ پکڑا کر آﺅٹ ہوئے۔بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100گیندوں پر 84سکو بنائے اور ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔انہوں نے اپنے 21ویں ون ڈے میچ میں تیز ترین 1000سکور بھی مکمل کیے اور نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ۔محمد رضوان 14اور محمد عامر 4سکو ر بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 3،ہیڈ نے 2جبکہ سٹینلے اور کیومنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں آسٹریلیا نے 264رنز کے تعاقب کے لیے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدا میں پاکستانی باولرز نے اچھی باﺅلنگ کا مظاہر ہ کیا اور پہلے چند اوورز میں دو وکٹیں حاصل کر لیں لیکن پھر ہینڈس کوب اور سمتھ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح کی طرف پیش قدمی شروع کی ۔آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 45اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 35،عثمان خواجہ 9اور ہینڈسکوب 82رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ہیڈز23 اورسمتھ 108سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر ،جنید خان اور حسن علی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں