ریاض سے لاہور آنے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامہ آرائی ، 4مسافر بے ہوش

ریاض سے لاہور آنے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامہ آرائی ، 4مسافر بے ...
ریاض سے لاہور آنے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامہ آرائی ، 4مسافر بے ہوش

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعوودی عرب سے لاہور آنے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامی آرائی سے 4مسافر بے ہوش ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہین ایئر لائن کی پرواز 740ریاض سے راولپنڈی کیلئے شیڈول تھی تاہم شدید دھند کے باعث پرواز کو لاہور ایئر پورٹ پر اتا ر لیا گیا ۔ لاہور ایئر پورٹ پر انتظامیہ نے مسافروں کو طیارے سے باہر نکلنے کی اجازت نہ دی جس پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور 4مسافر بے ہوش ہو گئے ۔ انتظامیہ نے مسافروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور اس دوران چوٹ لگنے سے ایک مسافر کے ہونٹ زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے مسافروں کو گرفتار کر نے کی کوشش کی گئی جس پر وہ مشتعل ہو گئے اور ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ۔ پرواز گزشتہ پانچ گھنٹوں سے لاہور ایئر پورٹ پر موجود ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے کو راولپنڈی روانہ کیا جائے گا تاہم لاہور ایئر پورٹ پر کسی مسافر کو اترنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں