راولپنڈی میں شدید دھند ،فلائٹ آپریشن معطل

راولپنڈی میں شدید دھند ،فلائٹ آپریشن معطل
راولپنڈی میں شدید دھند ،فلائٹ آپریشن معطل

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور گردونواح میں رات سے شدید دھند چھائی ہو ئی ہے جس کے باعث اندرون اور بیرون ممالک جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے کو بھی ٹریفک کیلئے بندکر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث استنبول ، جدہ اور دیگر ممالک جانے والی 6پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ اندرون ملک پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں ۔

مزید : ماحولیات