پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتے،شہباز شریف

پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتے،شہباز شریف
پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتے،شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال سے گفتگو میںکہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔پاکستان کے عوام اپنے مسائل کاحل اورملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شفافیت،خدمت اوردیانت کےسامنے الزام تراشی کی سیاست دم توڑ چکی ہے۔باشعورعوام سیاسی تماشالگانےوالوں کی منفی سیاست سے لاتعلق ہو چکے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے۔

مزید : قومی