جوں جوں فیصلے کا وقت قریب آرہا ہے لیگی وزرا ءکی زبان خراب ہو رہی ہے : شیخ رشید

جوں جوں فیصلے کا وقت قریب آرہا ہے لیگی وزرا ءکی زبان خراب ہو رہی ہے : شیخ رشید
جوں جوں فیصلے کا وقت قریب آرہا ہے لیگی وزرا ءکی زبان خراب ہو رہی ہے : شیخ رشید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کو استثنیٰ نہیں مانگنا چاہیئے ، اگر آج کرپشن کا راستہ رک گیاتو ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی اور کسی تالہ آزما کو جمہوریت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں ہو گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کاراستہ روکا گیا تو لوگوں کا جمہوریت پر یقین مضبوط ہو گا ، سپریم کورٹ سے تاریخی فیصلہ آئیگا ۔ ”حکمران چاہتے ہیں کہ اسمبلی مادر پدر آزاد ہو اور وہ جو چاہے بولیں“۔

شیخ رشید نے کہا کہ لیگی وزراءکے اعصاب جواب دے گئے ہیں اور وہ بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں ۔ جوں جوں فیصلے کا وقت قریب آرہا ہے لیگی وزراءکی زبان خراب ہو رہی ہے ۔ توقع ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک آجائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں