سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس،مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ میں التواءکی درخواست دیدی

سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس،مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ میں التواءکی درخواست ...
سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس،مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ میں التواءکی درخواست دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس میں چودھری نثار کے وکیل مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ میں التوا کی درخواست دیدی ۔

تفصیلات کےمطابق وکیل مخدوم علی نے عدالت سے درخواست کی کہ پاناماکیس میں مصروفیت ہے جس کی وجہ سے سانحہ کوئٹہ ازخودنوٹس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ پاناما کیس کی سماعت کے بعد آج سانحہ کوئٹہ کیس میں پیشی ممکن نہیں ہے ۔اس لئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے۔واضح رہے پانامہ کیس میں حکومت کی طرف سے وکیل مخدوم علی خان کیس کا دفاع کررہے ہیں اور ایک ہی دن دو مقدموں کی سماعت کے باعث چوہدری نثار کے وکیل نے التوا ءکی درخواست دی ہے۔قبل ازیں رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹ پر چیف جسٹس نے 31 اگست کو ازخود نوٹس لیا تھا۔ اس سانحے میں 70 سےزائد افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید : قومی