”حکومت پر دباﺅبڑھانے کا فیصلہ کر لیا ،آج کی ریلی حکومت کے خلاف احتجاج کا پہلا قدم ہے“قمر زمان کائرہ

”حکومت پر دباﺅبڑھانے کا فیصلہ کر لیا ،آج کی ریلی حکومت کے خلاف احتجاج کا ...
”حکومت پر دباﺅبڑھانے کا فیصلہ کر لیا ،آج کی ریلی حکومت کے خلاف احتجاج کا پہلا قدم ہے“قمر زمان کائرہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت پر دبائو بڑھانے کا فیصلہ کر لیاہے ،آج کی ریلی حکومت کے خلاف احتجاج کا پہلا قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ریلی کا آغاز آج سگیاں سے ہوگا۔سگیاں پر بلاول بھٹو عوام سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بات ہمارے 4 مطالبات سے آگے بڑھ گئی ہے۔

پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے۔کارکن بڑی تعدادحکومت مخالف ریلی میں شریک ہونگے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف احتجاج تک کارکنان فیصل آباد تک ساتھ جائیں گے۔حکمران ملک میں غیر متوازن ترقی کر کے اکھاڑہ بنانا چاہتے ہیں۔

مزید : قومی