لیگی سینیٹر اور عمران خان کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکر اگئیں ،کپتان محفوظ

لیگی سینیٹر اور عمران خان کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکر اگئیں ،کپتان محفوظ
لیگی سینیٹر اور عمران خان کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکر اگئیں ،کپتان محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیگی سینیٹر اور عمران خان کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاناما کیس کی سماعت کیلئے بنی گالہ سے سپریم کورٹ کیلئے روانہ ہوئے تو انکے ساتھ قافلے میں موجود تین گاڑیاںلیگی سینیٹر چودھری تنویر کے قافلے میں موجود گاڑیوں سے ٹکرا گئیں تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ریاض سے لاہور آنے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامہ آرائی 

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی سینیٹر اور پی ٹی آئی چیئرمین کے سکواڈ میں شامل گاڑیوں کو حادثہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس دوران عمران خان اور لیگی سینیٹر چودھری تنویر سمیت کسی پارٹی رہنما کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ حادثے کے بعد عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کو دوسری گاڑی میں سپریم کورٹ کیلئے روانہ کیا گیا ۔

مزید :

قومی -