پانامہ کیس کی سماعت،مریم نواز کے نام خرید ی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں

پانامہ کیس کی سماعت،مریم نواز کے نام خرید ی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں ...
پانامہ کیس کی سماعت،مریم نواز کے نام خرید ی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل شاہد حامد نے مریم کے نام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی ہیں۔دستاویزات میں جائیداد خریداری کی تاریخیں اور قانونی دستاویزات شامل ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آصف کھوسہ نے سوال کیا کہ کیا زمین والد نے بیٹی کے نام خریدی تھی؟ جواب میںوزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ مریم نواز نے بعدازاں زمین کی قیمت ادا کی تو زمین کا انتقال ہوا،والد نے بیٹی کے نام زمین خریدی۔

جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ کیس کو مدنظر رکھ کر ہی زیر کفالت کی تعریف کوسمجھنا ہوگا،زیر کفالت ہونیکی تعریف انکم ٹیکس قوانین اورعوامی نمایندگی ایکٹ میں نہیںہے۔وکیل نواز شریف نے دلائل دیئے کہ والد نے مریم کے نام زمین خریدی،مریم نے بعد میں قیمت ادا کی تو زمین منتقل کردی گئی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ مریم نواز نے والد کو اراضی کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کیے۔نواز شریف پر الزام بے نامی جائیداد کی خریداری کا بھی ہے۔مخدوم علی خان نے کہا کہ بے نامی جائیدادوں پر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں۔جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ زیر کفالت کی تعریف متعین ہونی ہے۔

مزید : قومی