کرن جوہر کیساتھ دوستی پر اجے دیوگن سلمان خان سے ناراض ہو گئے

کرن جوہر کیساتھ دوستی پر اجے دیوگن سلمان خان سے ناراض ہو گئے
کرن جوہر کیساتھ دوستی پر اجے دیوگن سلمان خان سے ناراض ہو گئے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرن جوہر نے کاجول سے بول چال ختم ہونے کے بعد سلما ن خان کو بھی اجے دیوگن سے دور کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کی وجہ سے سلما ن خان اور اجے دیوگن کی گہری دوستی میں دراڑ پیدا ہو گئی ہے ۔سلمان خان کی کرن جوہر سے دوستی کی وجہ سے بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن سلو میاں سے ناراض ہو گئے ۔

 جنید جمشید پر بننے والی مختصر دورانیے کی فلم ”خواب“پر بھارت میں پابندی عائد

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سلمان خان نے کرن جوہر کی ہدایت کاری میں” سارا گڑھی جنگ “ پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں مرکزی کردار اکشے کمارادا کریں گے لیکن فلم کی کہانی نے اجے اور سلو میاں میں ناراضگی پیدا کردی ہے اور انہوں نے مشترکہ دوست کے ذریعے سلو میاں سے اس موضوع پر فلم نہ بنانے کی درخواست بھی کردی ہے۔

 شاہین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامہ آرائی ، 4مسافر بے ہوش

اجے دیوگن نے جذباتی انداز میں سلمان خان سے شکایت کی کہ 2 سال سے میری ٹیم اسی کہانی پرکام کررہی ہے جس کاعلم ہونے کے باوجود فلم بنانے کے اعلان نے انہیں مایوس کردیا ہے تاہم سلو میاں کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ۔

مزید : تفریح