تیسرا ون ڈے ، پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں رگبی اور فٹ بال بھی کھیلے جاتے ہیں
پرتھ(افضل افتخار)پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان تیسراون ڈے میچ ڈبلیو اے سی اے پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلاگیا جہاں اب تک ہر فارمیٹ کی کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیل بھی کھیلے جاچکے ہیں جن میں رگبی اور فٹ بال کا کھیل سرفہرست ہے. 1893 میں قائم ہونے والے اس گراؤنڈ میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 18 ہزار ہے ۔ فلڈلائٹ سے مزین یہ گراؤنڈ سب سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ کے لئے دستیاب ہوا اس کے بعد ون ڈے کرکٹ اور پھر ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز کا بھی انعقاد یہاں پر باقاعدگی سے ہورہا ہے .اس گراؤنڈ میں ہر ملک کی ٹیمیں کھیل پیش کرچکی ہیں اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا اعزاز اس گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا کی ٹیم کو ہے جبکہ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے یہاں پرسب سے زیادہ میچز کھیلے ہیں جبکہ یہاں پر اگر کامیابی کی بات کی جائے تو ٓآسٹریلیا کی ٹیم نے سب سے زیادہ میچوں میں کامیابی اپنے نام کی ہوئی ہے جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہوئیں ہیں اس گراؤنڈ کو ورلڈ کپ کرکٹ میچز کی میزبانی کابھی شرف حاصل رہا ہے اور کرکٹ ورلڈ کپ کے بے شمار اہم میچز اس گراؤنڈ میں کھیلے جاچکے ہیں اس لحاظ سے بھی اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے اس گراؤنڈ میں تماشائیوں کو ہر طرح کی سہولت دی گئی ہے او ر تماشائی یہا ں پر میچز کو بھرپور طریقہ سے انجوائے کرتے ہیں ۔ پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ کے میچز سے قبل فٹ بال اور رگبی کے میچوں کا بھی انعقاد کیاجاتا تھا مگر اس وقت صرف کرکٹ کے میچز ہی منعقد کئے جاتے ہیں اس گراؤنڈ رپر سب سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچز کا انعقاد کیا گیا اور تاریخ کے مطابق یہاں پر سب سے پہلا ٹیسٹ میچ 11 دسمبر سے 16 دسمبر1970 ء میں میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمو ں کے درمیان کھیلا گیا تھا اور اس گراؤنڈ پر آخری کھیلا گیا ٹیسٹ میچ 3 نومبر سے 7 نومبر2016 ء میں میزبان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جبکہ اگر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی بات کی جائے تو یہاں پر سب سے پہلا ون ڈے میچ 9 دسمبر1980 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جبکہ یہاں پر کھیلا گیا آخری ون ڈے میچ 12 جنوری2016 کو بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمو ں کی درمیان کھیلا گیا تھا اور اسی طرح یہاں پر ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی بات کی جائے تو یہاں پر پہلا ٹی ٹونٹی میچ 11 دسمبر2007 کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا اسی طرح یہا ں پر آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 اکتوبر 2010 کو آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ پرتھ کرکٹ گراؤنڈ کو وقت کے ساتھ ساتھ جدید انداز میں استوار کیا گیا اور مستقبل میں بھی یہاں پر بے شمار میچز شیڈول ہیں۔