صحبت کا اثر ہوگیا ،آسٹریلوی ٹیم نے وہ کام کردیا جس کیلئے پاکستانی پوری دنیا میں مشہور ہیں

صحبت کا اثر ہوگیا ،آسٹریلوی ٹیم نے وہ کام کردیا جس کیلئے پاکستانی پوری دنیا ...
صحبت کا اثر ہوگیا ،آسٹریلوی ٹیم نے وہ کام کردیا جس کیلئے پاکستانی پوری دنیا میں مشہور ہیں

  

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحبت کا اثر ہوگیا ہے اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بھی وہ کام کرلیا ہے جس کیلئے پاکستانی پوری دنیا میں مشہور ہہیں ۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کے نقش قدم پر چل نکلی ہے۔

پرتھ ون ڈے ،آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ،تین کھلاڑی آﺅٹ ،لائیو اپ ڈیٹس دیکھئے

تیسرے ون ڈے کے دوران پہلے ایک کیچ ڈراپ کیا اور اب کینگروز وکٹ کیپر نے عمر اکمل کا آسان سٹمپ آﺅٹ ضائع کرکے ان کو لمبی اننگز کھیلنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔جبکہ بابر اعظم کا بھی ایک مشکل کیچ چھوڑ کر اب آسٹریلوی ٹیم نے بھی یہ کام کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم سے کسی بھی طور پیچھے نہیں ہے اور وہ بھی فیلڈنگ میں پاکستان کی پیروی کرنا جانتے ہیں ۔

تیسرا ون ڈے ، پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں رگبی اور فٹ بال بھی کھیلے جاتے ہیں,تفصیلات کے لئے کلک کریں

مزید : کھیل