وزیر اعظم کی نااہلی بطور رکن اسمبلی ہو سکتی ہے : پاناما کیس کے دوران مخدوم علی خان کے دلائل

وزیر اعظم کی نااہلی بطور رکن اسمبلی ہو سکتی ہے : پاناما کیس کے دوران مخدوم علی ...
وزیر اعظم کی نااہلی بطور رکن اسمبلی ہو سکتی ہے : پاناما کیس کے دوران مخدوم علی خان کے دلائل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ ہے وزیر اعظم کی نااہلی بطور رکن اسمبلی ہو سکتی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کے وزیر اعظم ہاﺅس ہولڈ کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے جس پر دلائل دیتے ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ محمود اختر کیس میں ارکان اسمبلی کو نااہل کیا گیا تھا ، وزیر اعظم کو نہیں ۔ نوازشریف کی نااہلی بطور رکن اسمبلی ہو سکتی ہے ۔

جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ معاونت کی جائے کہ کیا کیس پر کووارنٹو کے تحت سماعت کی جا سکتی ہے یا نہیں ، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کیس میں دونوں فریقین کا موقف ایک ہے ۔بے نامی کے معاملے پر نیب کی تعریف متعلقہ ہو سکتی ہے ۔ ہمارے سامنے معاملہ الیکشن کا نہیں بلکہ نواز شریف کی بطور وزیر اعظم اہلیت کا ہے۔

مزید : قومی