سٹیج ڈانسر نادیہ کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

سٹیج ڈانسر نادیہ کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا
سٹیج ڈانسر نادیہ کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) بٹالہ کالونی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے خاتون سٹیج ڈانسر نادیہ کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ کی رہائشی 35سالہ نادیہ شادی، مہندی کی تقریبات اور سٹیج پر ڈانس کا کام کرتی تھی اور منڈی کوارٹر ذوالفقار کالونی میں کرایہ کے مکان کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھی۔

ساتویں جماعت کے طالبعلم نے ٹیچر سے عشق میں ناکامی پر خودکشی کرلی

گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اسے پیٹ میں چھری مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ محلہ داروں کی اطلاع پر بٹالہ کالونی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر الائیڈ ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کروا کے اس کے ورثا کے حوالے کر دی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : فیصل آباد