تحریک انصاف عدالت عظمیٰ کے ججز کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے : طارق فضل چودھری

تحریک انصاف عدالت عظمیٰ کے ججز کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے : طارق فضل ...
تحریک انصاف عدالت عظمیٰ کے ججز کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے : طارق فضل چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عدالت عظمیٰ کے ججز کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے اور انہیں پریشر میں لا رہی ہے ۔” ایک طرف مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے اور اسی پر جلسے جلوس کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد یہی ہے کہ عدالت کو دباﺅ میں لایا جائے “۔

لیگی سینیٹر اور عمران خان کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکر اگئیں

پاناما کیس میں وقفے کے بعد سپریم کور ٹ کے باہردانیال عزیز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتیں دباﺅ میں نہیں ہیں اور نہ ہی اتنی آسانی سے دباﺅ میں آسکتی ہیں تاہم پی ٹی آئی والے عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

طارق فضل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اگر انکے حق میں فیصلہ نہ آیا تو پہلے کی طرح عدلیہ اور اداروں کو برا بھلا کہا جائے گا ۔

مزید : قومی