عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں : دانیال عزیز

عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں : دانیال عزیز
عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں : دانیال عزیز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا نام پاناما کیس میں نہیں ، تحریک انصاف والے بی بی سی کی پرانی رپورٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کوئی جھوٹ نہیں بولا ، غلط اثاثے بنانے کا کیس الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ہے ۔

وزیر اعظم کی نااہلی بطور رکن اسمبلی ہو سکتی ہے : پاناما کیس کے دوران مخدوم علی خان کے دلائل

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔ ”نوازشریف نے پورا خاندان عدالت میں پیش کر دیا ہے “۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے خلاف بغیر ثبوت سپریم کورٹ میں کیس کیا گیا ، سپریم کورٹ فلیٹس کی ملکیت سے متعلق مناسب فورم ہے ۔ ”انٹرنیشنل اداروں تک ہاتھ پھیلائے جا رہے ہیں “۔ پی ٹی آئی کیس کے طریقہ کارپر تذبذب کا شکار ہے اور عمران خان اب صرف غلط بیانی کا کیس لڑ رہے ہیں ۔

مزید : قومی