سی آئی اے نے ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر مبنی 1کرو ڑ سے زائد خفیہ دستاویزات آن لائن کر دیں

سی آئی اے نے ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر مبنی 1کرو ڑ سے زائد خفیہ دستاویزات آن ...
سی آئی اے نے ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر مبنی 1کرو ڑ سے زائد خفیہ دستاویزات آن لائن کر دیں

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے خفیہ دستاویزات جاری کردیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی اے نے 1کروڑ 20لاکھ خفیہ دستاویزات آن لائن کر دی ہیں جن میں ایجنسیوں کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات موجود ہیں ۔

 شاہین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامہ آرائی ، 4مسافر بے ہوش

1940ءسے 1990ءکے درمیان سرگرمیوں کے ریکارڈ پر مبنی ان دستاویزات کے منظرعام پر آنے سے سی آئی اے کی تاریخ اور سرد جنگ، کوریائی اور ویتنام جنگ سے متعلق ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئیں گی۔ان میں73ہزاردستاویزات جرمنی کے حوالے سے بھی ہیں۔

واضح رہے کہ افشا کی گئی معلومات میں اس ادارے کی حالیہ برسوں کی سرگرمیوں سے متعلق مواد شامل نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی