”دانیال عزیز جھوٹ الیون کے اوپنر،مریم نواز کی سیلز ڈیڈ جعلی ہے“فواد چوہدری

”دانیال عزیز جھوٹ الیون کے اوپنر،مریم نواز کی سیلز ڈیڈ جعلی ہے“فواد چوہدری
”دانیال عزیز جھوٹ الیون کے اوپنر،مریم نواز کی سیلز ڈیڈ جعلی ہے“فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پانامہ کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ دانیال عزیز جھوٹ الیون کے اوپنر ہیں، مریم نوازکی سیلز ڈیڈ جعلی ہے۔ کل بات مریم کی سیلز ڈیڈ پر ختم ہوئی تھی،اسٹامپ پیپر مارچ کا تھا جبکہ سیلز ڈیڈ فروری میں لکھی گئی۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت میں وقفہ,تفصیلات کے لئے کلک کریں

پانامہ کیس کی سماعت میں وقفہ کے دوران رہنما پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سماعت میں مخدوم علی خان کا زیادہ زور اس بات پر ہے کہ سپریم کورٹ اس کیس کو سن نہیں سکتی ہے۔وزیراعظم کے وکلاءکہتے ہیں کہ عدالت اسمبلی تقریر پر سوال نہ پوچھے،وزیراعظم کے وکیل کہتے ہیں کہ عدالت پیسے کمانے کی تفصیلات نہ مانگے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے پیسے باہر گئے پھر بیٹے 52 کروڑ روپے اپنے والد کو دیئے پھر بیٹی نے ان پیسوں پر والد سے ہی جائیداد خرید لی۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم 20 کروڑ عوام کے حقوق کیلئے سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہیں۔

حکومتی وزیر سپریم کورٹ کے باہر آکر گالیاں بکتے ہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو ہم نہیں مانیں گے۔ن لیگ کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے ہیں اور یہ لوگ حقائق کا جواب دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ان لوگوں نے سمجھا ہوا ہے کہ پیسوں سے سارے کام ہوجاتے ہیں۔انہوں نے ایک بھی سوال کا حقائق پر مبنی جواب نہیں دیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب عدالت 1990 سے 2005 ءکے پیسوں کا ذریعہ پوچھتے ہیں تو وزیراعظم کے وکیل کہتے ہیں کہ ہم سے یہ سوال نہ پوچھے۔یاد رہے پانامہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے اور وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دے رہے ہیں۔

مزید : قومی