فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے حکمت عملی طے ،سیاسی و عسکری قیادت اور پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کافیصلہ

فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے حکمت عملی طے ،سیاسی و عسکری قیادت اور پارلیمنٹ ...
فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے حکمت عملی طے ،سیاسی و عسکری قیادت اور پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے حکمت عملی طے کر لی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ حل کرنے کیلئے 2نکات پرمشتمل حکمت عملی طے کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں سیاسی وعسکری قیادت کامشترکہ اجلاس جبکہ دوسرے مرحلے میںپارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی آئی اے نے ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر مبنی 1کرو ڑ سے زائد خفیہ دستاویزات آن لائن کر دیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ قومی ایکشن پلان پرپارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے اور حکومت کی کوشش ہے کہ اس اجلاس میں آئینی ترمیم منظورکرلی جائے۔ اس اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے وفاقی حکومت 31 جنوری کو پارلیمانی قیادت کی مشاورت سے شیڈول کو طے کرنے کی کوشش کرے گی۔

ریاض سے لاہور آنے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامہ آرائی ، 4مسافر بے ہوش

علاوہ ازیں اجلاس میں حکومت پارلیمانی قیادت کو آگاہ کرے گی کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے علاوہ عدالتی نظام میں اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی تیارہے، آئینی وقانونی ماہرین کی رائے کی روشنی میں عدالتی نظام میں اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے ایک اور آئینی ترمیم کی جائے گی۔

مزید : قومی