قائمہ کمیٹی نے دودھ اور مشروبات میں کمیکل کی ملاوٹ پر نمونے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی

قائمہ کمیٹی نے دودھ اور مشروبات میں کمیکل کی ملاوٹ پر نمونے ٹیسٹ کرانے کی ...
قائمہ کمیٹی نے دودھ اور مشروبات میں کمیکل کی ملاوٹ پر نمونے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے دودھ اور مشروبات کے نمونے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کر دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک اورتحقیق نے چیئرمین شاکر اعوان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران دودھ اور مشروبات میں کیمیکل کی ملاوٹ کی نشاندہی کیلئے نمونے ٹیسٹ کرانے کا کہہ دیا ہے۔

لیگی سینیٹر اور عمران خان کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکر اگئیں 

اجلاس کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملاوٹ والا دودھ سب سے پہلے بھارت سے اسمگل ہو کر آیا، دودھ کو گاڑھا کرنے کیلئے یوریا سمیت دیگر کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں۔ ارکان کمیٹی نے کہاکہ انرجی ڈرنکس میں موجود کیمیکل انسانی زندگی کیلئے خطرناک ہیں، یہ کیمیکل بلڈ پریشراوردل کے امراض کا سبب بن رہے ہیںاوراس کی وجہ سے اموات میںاضافہ ہو رہا ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کوالٹی کنٹرول اینڈ سٹینڈرڈز اتھارٹی اس معاملے کو دیکھے اور قانون سازی کی جائے۔

مزید :

قومی -