سیکیورٹی فورسز نے سی پیک اور دیا میر بھاشاڈیم کیخلاف کام کرنے والے ”را“ کے 12ایجنٹ گرفتار کر لیے

سیکیورٹی فورسز نے سی پیک اور دیا میر بھاشاڈیم کیخلاف کام کرنے والے ”را“ کے ...
سیکیورٹی فورسز نے سی پیک اور دیا میر بھاشاڈیم کیخلاف کام کرنے والے ”را“ کے 12ایجنٹ گرفتار کر لیے

  

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سی پیک کے خلاف ”را“ کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی ، سیکیورٹی فورسز نے پاک چین اقتصادی راہداری اور دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے کیخلاف کام کرنے والے 12بھارتیوں کو گرفتار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے12 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا جو سی پیک اور دیا میر بھاشا ڈیم کیخلاف کام کر رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش 60 کے قریب بھارتی کارند وںکی پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود ہونے کا انکشاف اور نشاندہی کی ہے ۔

قائمہ کمیٹی نے دودھ اور مشروبات میں کمیکل کی ملاوٹ پر نمونے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی

گلگت بلتستان کے انسپکٹر جنرل ظفراقبال اعوان نے بتایاکہ گرفتارکیے گئے مشتبہ افرادکاتعلق بلوارستان نیشنل فرنٹ (بی این ایف)سے ہے،یہ افراد پاکستان مخالف نظریات کوفروغ دے رہے ہیں اور غیرملکی ایجنسیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے تھے۔

آئی جی نے کہا بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ بی این ایف کوفنڈنگ کرتی تھی اور اس تنظیم کے بارے میں پولیس کوشبہ ہے کہ وہ دہشت گردسرگرمیاں کر رہی ہے اور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری اور دیامیر بھاشا ڈیم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 شاہین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامہ آرائی ، 4مسافر بے ہوش

ان کا کہنا تھا 30 سے 35 کروڑروپے کے منی ٹریل کا بھی سراغ لگایا گیا ہے جنہیں ہتھیاروں اوراملاک کی خریداری کیلئے استعمال کیا گیا۔ یہ رقم خفیہ ذرائع سے یہاں تک پہنچی۔

ملزمان کے قبضے سے 8 کلاشنکوف، 3 شاٹ گنز،ایک7ایم ایم پستول اور ایک 32 کیلیبر کی ریوالور بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رائفل پرلگنے والی ایک دوربین اور پاکستان مخالف موادپرمشتمل لٹریچر کے 35 کارٹن بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : قومی